سندھیلیانوالی پولیو ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت کشتی بنا لی

سندھیلیانوالی پولیو ٹیم نے دریا پار قطرے پلانے کے لئے اپنی مدد آپ کے تحت کشتی بنا لی، خانیوال اور ٹوبہ کی باؤنڈری لائن پر قطرے پلائے، ڈی سی ٹوبہ، اسٹنٹ کمشنر اور دیگر محکموں کی طرف سے نقد انعام اور تعریفی اسناد
تفصیلات کے مطابق : آر ایچ سی سندھیلیانوالی یونین کونسل نمبر 72 پیر ہوشاک میں تعینات پولیو ٹیم جسکا ایریا انچارج عبید اللہ طاہر، ٹیم لیڈر عبدالرحمن، ٹیم ممبر خاور عباس اس وقت پریشانی میں مبتلا ہو گئے جب پیر ہوشاک کے مقام پر ٹوبہ اور خانیوال کی باؤنڈری لائن پر دریائے راوی کے پار آبادی میں جانے کے لئے کشتی نہ ملی، پولیو ٹیم نے اپنی مدد آپ کے تحت دستی کشتی تیار کی، اور قومی جذبے سے سرشار اس ٹیم نے دریائے راوی کے پار جا کر بچوں کو قطرے پلائے، ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ اور اسٹنٹ کمشنر پیرمحل پی ای او پولیو نے ٹیم کی کارگردگی کو سراہتے ہوئے نقد پانچ پانچ ہزار انعام اور تعریفی اسناد سے نوازا ہے
وہ وقت دور نہیں جب ارض وطن اجتماعی کوششوں سے پولیو جیسی موذی مرض سے پاک ہو جائے گا