ایم پی اے پی پی 123 کےحلقہ میں طوفانی دورے

ایم پی اے پی پی 123 مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ کےحلقہ میں طوفانی دورے اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل مرحبا نعمت سے بھی ملاقات پیرمحل میں صفائی کے ناقص انتظامات پر اظہار برہمی تفصیلات کے مطابق ایم پی اے پی پی 123 مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے حلقے کے طوفانی دورے کیے جس میں مختلف مقامات پر فاتحہ خوانی کی حلقہ کے لوگوں کے مسائل دریافت کیے اور ان کے حل کی یقین دہانی کروائی اس کے علاوہ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پر بات چیت ہوئی مخدومہ صاحبہ نے پیرمحل میں ناقص صفائی پر نوٹس لیا اور اسسٹنٹ کمشنر کو فوری اقدامات کرنے کو کہا سیدہ سونیا علی رضا شاہ کےساتھ تحریک انصاف کے رہنما رانا محمد شفیق خان تھے اس کے علاوہ ایم پی اے صاحبہ نے اپنے ڈیرے پر بھی لوگوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے اور موقع پر ان کے حل کے لیے احکامات صادر کیے ایم پی اے مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ نے حلقے میں میں اب تک 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کام کروا چکی ہیں جس کی مد میں وہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے بھی ملاقات کر چکی ہیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے مخدومہ سیدہ سونیا رضا کا کہنا ہے کہ ابھی کروڑوں روپے کے کام باقی ہیں جن کے حل کے لیے وہ دن رات کوشاں ہیں